بنگلہ یش میں انتخابی تشدد کے دوران 10ہلاک

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے پولنگ اسٹیشنوں پر حکمراں جماعت کے ہزاروں حامیوں اور پولس کے درمیان تشدد کی وارداتوں میں کم از کم 10افراد ہلاک اور متعدد دیگرزخمی ہو گئے۔بتایا جاتا ہے کہ تشدد کی یہ وارداتیں حکمراں جماعت کی شکست کے خدشات کے باعث ہوئیں۔6ہزار سے زائد بنگلہ دیشی بلدیاتی اداروں کی جیسے ہی ووٹنگ ختمہوئی ملک کے مختلف حصوں میں حکمراں جماعت کے ہزاروں کارکنوں اور حامیوں نے ووٹ پیٹیوں کو گورنمنٹ ہیڈ کورٹر لے جانے والے پولس اہلکاروں اور سرحدی محافظوں پر حملہ کر دیا۔
ڈسٹرکٹ پولس سربراہ ولید حسین نے کہا کہ ایک مجسٹریٹ نے گولی چلانے کے احکام جاری کردیے اور افسروں نے خنجروں ، پتھروں اور لاٹھی بلموں کے ساتھ ہزاروں افراد پر مشتمل حملہ آور بھیڑ پر فائرنگ کر دی۔جس میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو اسپتال لے جائے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔جبکہ کاکس بازار میں دو، جھلک کاٹھی ،نیتر کونا اور سراج گنج میں ایک شخص مارا گیا۔ایک پولس افسر ابو اشرف نے بتایا کہ عوامی لیگ کے کارکنوں نے کالج سینٹر کا جہاں ووٹوں کی گنتی چل رہی تھی گھیراو¿ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک شدگان کا تعلق حکمراں جماعت سے ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ten killed in bangladesh council election violence in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply