دو عراقی شہروں میں خود کش ایمبولنس بم دھماکے، 25شیعہ زائرین جاں بحق

تکریت: حکومتی ذرائع کے مطابق عراق کے دو شہروں میں اتوار کے روز خود کش بمباروں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ایمبولنسیں ایک چوکی اور شیعہ زائرین کے لیے بنائی گئی کار پارکنگ میں دھماکہ سے اڑادیں جس میں کم ا زکم25افراد ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہو گئے۔
بغداد کے شمال میں واقع ان دونوں شہروں میں کیے گئے ان دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) نے قبول کی ہے۔ایک بمبار نے تکریت کے جنوبی داخلی دروازے پر اور دوسرے نے سامرا میں ایک کار پارکنگ میں دھماکہ خیز مواد سے بھری ایمبولنسیں اڑائیں۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی ایسنا کے مطابق عراق کے سمرا شہر میں ہونے والے خود کش دھماکہ میں10ایرانی اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایرانی زائرین ایک بس سے سے اتر رہے تھے کہ خود کش بمبار نے دھماکہ خیز مادے سے بھری ایمبولنس تیزی سے آکر ان ایرانیوں سے ٹکرا دی۔تکریت میں کم از کم15افراد ہلاک اور33زخمی ہوئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ten iranian pilgrims among 25 killed in iraq suicide attacks in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply