تمل ناڈو کے تیریچراپلی میں بارود فیکٹری میں دھماکہ، 10 افراد ہلاک

ترچناپلی (تمل ناڈو) : تمل ناڈو میں تری چیرا پلی سے تقریباً40کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع موروگا پٹی میں بارود تیار کرنے کے ایک یونٹ میں آگ لگ جانے سے ایک زبردست دھماکہ ہوا جس میں کم از کم دس مزدور ہلاک اور 15دیگر زخمی ہو گئے۔
حادثہ کا سبب فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا۔آگ پر قابو پانے کے لیے آگ بجھانے والی تین گاڑیاں اور دس ایمبولنسیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔بارود بنانے والے15 شعبوں میں سے ایک میں یہ آگ لگی اور وہاں کام کر رہے ملازمین جب تک وہ کچھ سمجھ پاتے آگ تیزی سے پھیل گئی اور ایک زبردست دھماکہ ہوا۔
جس سے آس پاس کے علاقہ کے لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دو کلومیٹر دور تک اس کا ارتعاش محسوس کیا گیا جس کے باعث ٹریفک حکام کو آرتھر روڈ پر سارا ٹریفک روک دینا پڑا۔چونکہ علاقہ میں زبردست بارش ہو رہی ہے اس لیے بچاؤ کا کام تیزی سے نہیں ہو پارہا۔
تاہم آگ پر تقریباً قابو پالیا گیا ہے۔ابتدائی خبروں میں پولیس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ صبح سات بجے دھماکہ ہوا جب وہاں بہت سے ورکر صبح کی شفٹ میں کام کررہے تھے۔ جس سے کئی ملازم کارخانہ کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ten feared dead 15 injured after blast in explosives factory in tamil nadu in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply