کناڈا کے شہر ٹورنٹومیں راہگیروںپر وین چڑھا دی،10ہلاک15زخمی

ٹورنٹو: ایک شخص نے اپنے پورے ہوش و حواس میں جان بوجھ کر اپنی رائیڈر کرایہ کی وین بھیڑ پر چڑھا دی جس میں کم از کم10افراد ہلاک اور15دیگر زخمی ہو گئے۔جس وقت سڑک کے کنارے واقع ڈیڑھ کلومیٹر طویل پٹی پر یہ واردات انجام دی گئی تو لنچ کے لیے ہونے والے وقفہ میںراہگیروں کی ایکبھیڑ وہاں جمع تھی اور وہ کھانے پینے کےساتھ ساتھ دھوپ سینک رہے تھے۔ٹورنٹو پولس کے سربراہ مارک سانڈرس نے بتایاکہ واردات میں استعمال کی جانے والی وین کے ڈرائیور کی شناخت 25سالہ الیک میناسیان کے طور پر کی گئی ہے۔ انہون نے کہا کہ بلاشبہ یہ واردات جان بوجھ کرکی جا نے والی دکھائی دیتی ہے۔کناڈیائی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے حکومتی افسران کے حوالے سے بتایا کہ پولس کو ایک بج کر27منٹ پر کئی لوگوں سے بذریعہ فون اطلاع ملی کہ شیپارڈ ایونیو اور فنچ ایونیو کے درمیان یونگے اسٹریٹ میں ایک وین لوگوں پر چڑھ گئی۔پولس کے مطابق ڈرائیو کو حراست میںلے لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ten dead 15 injured after van strikes pedestrians in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply