قندھار میں جنگجوؤں کافوجی کیمپ پر حملہ، 10 افغان فوجی ہلاک

کابل:شمالی افغانستان کے صوبہ قندھار میں ایک فوجی کیمپ پر جنگجوؤں کے حملے میں کم از کم 10 جوانوں کی موت ہوگئی۔ دفاع حکام نے آج بتایا کہ اس حملے میں 9 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ ضلع شوالی کوٹ میں واقع آچی قاضی کیمپ پر جنگجوؤ¿ں کا حملہ گزشتہ نصف شب کے بعد شروع ہوا تھا۔
وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے رائٹر کو بتایا کہ جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان فوج کے جوانوں کو کئی گھنٹے تک جھڑپوں کا سامنا کرنا پڑا، جس میں کم سے کم 12 حملہ آور جنگجو ہلاک ہوگئے۔

Title: ten afghan soldiers killed in kandahar army base attack | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply