سعودی عرب میں میں تلنگانہ کے ایک نوجوان کی حراستی موت؟

حیدرآباد:تلنگانہ کے ضلع وقارآباد کے پرگی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی سعودی عرب کے ایک پولیس اسٹیشن میں مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ سعودی پولیس نے ابراہیم پور تانڈہ میں رہنے والے اس نوجوان کے والدین سے کہا کہ 26 سالہ سرینواس نے ان کی تحویل میں پولیس اسٹیشن میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔
سرینواس 3سال پہلے ملازمت کے لئے سعودی گیا تھا اور وہاں پر اسکول بس میں ڈرائیور کے طور پر کام کررہا تھا۔ اس کی گاڑی کے دوسری گاڑی سے ٹکراجانے پر اسے گرفتار کیا گیاتھا اور گزشتہ ہفتہ اسے پولیس تحویل میں رکھا گیا تھا۔ اس کے والدین نے الزام لگایا کہ پولیس نے جس طریقہ سے ان سے بات کی ہے اس سے یہ شکوک پیدا ہوتے ہیں کہ پولیس نے سرینواس کو ہلاک کردیا اور اسے خودکشی کا معاملہ بتانے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ سرینواس کی لاش کو لانے کے لئے مدد کرے۔ انہوں نے اس واقعہ کی مکمل جانچ اور اس موت کے پس پردہ وجوہات معلوم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Telangana youth dies in saudi police station in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply