تکفیریت کا مقابلہ کرنے کی راہیں تلاش کرنے کے لیے ایران میں دو روزہ کانفرنس شروع

تہران: ایرانی دارالخلافہ تہران تکفیریت کا توڑ کرنے کی راہیں تلاش کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔ دو روز تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں 90 ممالک کے 500 علما شرکت کر رہے ہیں ۔
کانفرنس کے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہاکہ اسلام دشمن قوتوں کی کوشش ہے کہ ذرائع ابلاغ کو اپنا آلہ کار بناتے ہوئے مسلمان ممالک کے درمیان اختلاف پیدا کریں اور انہیں جنگ و جدل کی طرف دھکیلیں۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے مشترکہ دشمن چاہتے ہیں کہ اسلام کے حقیقی چہرے کو مسخ کر کے پیش کریں، جیسا کہ وہ وہابیت کے نام پر دیگر تمام اسلامی مسالک کی نفی کر رہے ہیں اور اسلام کو ایک انتہا پسند، شدت پسند دین کے طور پر دنیا کی اقوام کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔
علی اکبر ولایتی نے کہا کہ تکفیریت کے عفریت نے بچوں کے سر کاٹ ڈالے ، لوگوں کو زندہ جلا دیا اور یہ سب کچھ اسلام کے نام پر کیا۔ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کا کہنا تھا کہ مغربی ایشیا کے حالات پر ہمیں دکھ اور افسوس ہے، مسلمانوں کا بہت نقصان ہوا ہے لیکن امریکہ کو بھی منہ کی کھانی پڑی ہے۔
داعش کے مضبوط قلعے یکے بعد دیگرے تباہ ہو رہے ہیں اور اسلام کا دفاع کرنے والوں کے ہاتھوں فتح ہو رہے ہیں۔ یہ بات اہلبیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کے لیے مسرت کی باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حقیقت پسند ہو کر دیکھنا ہوگا کہ کون ہم سب کے مشترکہ دشمن کا ساتھ دے رہا ہے؟ کون ہے جو دشمن کے ساتھ کھڑا ہے۔
علی اکبر ولایتی نے یمن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج میڈیا یمن میں ہونے والے مظالم کو نہیں دیکھا رہا۔یمن میں سعودی بمباری سے ہونے والی تباہی کو نہیں دکھایا جا رہا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tehran hosting conference on countering takfirism in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply