ایران میں عمارت گر گئی،30فائرمین ہلاک

تہران: قومی دارالخلافہ تہران میں ایک 17 منزلہ تجارتی کمپلکس بھیانک آتشزدگی کے بعد زمیں بوس ہو گیا جس کے ملبہ کے نیچے دب کر آگ بجھانے والے عملہ کے 30ا فراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے ۔ہلاک شدگان کی حتمی تعداد کا صحیح علم نہیں ہو سکا ہے کیونکہ ابتدا میں میڈیا نے رپورٹ دی کہ درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن بعد میں اپنی اس رپورٹ کو واپس لے لیا۔
تاہم ایران کی ہنگامی طبی خدمات کے سربراہ پیر حسین کولی واند نے کہا کہ آگ بجھانے میں مصروف عملہ کے متعدد افرادہلاک ہوئے ہیں۔آتشزدگی میں جھلس جانے والے200سے زائد افراد کو مختلف اسپتالوں میںداخل کر دیا گیا۔چونکہ ابھی تک بہت سے لوگ عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں اس لیے ہلاک شدگان می تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
حکومتی ٹیلی ویژن کے مطابق صبح8بجے سے ہی200گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں لگی تھیں۔ اور اس آتشزدگی اور اسے بجھانے کا لائیو ٹیلی کاسٹ چل رہا تھا کہ ساڑھے گیارہ بجے اچانک پوری عمارت زمین بوس ہو گئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tehran fire plasco building collapses 30 feared dead in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply