امریکہ میں بیٹے نے باپ کاقتل کرنے کے بعد اسکول میں کی فائرنگ،دو طالب علم اور ٹیچر زخمی

چارلسٹن، جنوبی کیرولینا: (رائٹر)یہاں جارجیا کی اینڈرسن کاؤنٹی میں ایک لڑکے نے آج اپنے باپ کو قتل کرنے کے بعد ایک پرائمری اسکول میں فائرنگ کی جس میں دو بچے اور ایک ٹیچر زخمی ہوگئے۔ بعد میں گولی چلانے والے لڑکے کو پکڑ لیا گیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس لڑکے نے پہلے اپنے باپ کو گولی مار کر ان کی جان لی پھر گاڑی سے وہاں سے تقریباً تین کلومیٹر دور واقع ٹاؤن ولے ابتدائی اسکول میں آکر گولیاں برسانے لگا۔ اس فائرنگ میں دو طالب علم اور ٹیچر زخمی ہوگئے۔
فائر بریگیڈ کے رضاکار جیمی بروک نے فائرنگ کرنے والے لڑکے کو قابو میں کرکے وہاں پہنچی پولیس کے حوالے کردیا۔ کاؤنٹی کے ہنگامی خدمات کے ڈائرئکٹرٹریلر جانس نے کہا ”بروک نےاپنے بل بوتے پر فائرنگ کرنے والے اس نوجوان لڑکے پر قابو پایا جبکہ عملہ بچوں کو محفوظ کرنے کے لئے عمارت کے اندر لے گیا۔ فائرنگ میں زخمی ہونے والے چھ سالہ بچے کی حالت سنگین ہے اور ہسپتال میں اس کا آپریشن کیا جارہا ہے۔ ایک دیگر بچے اور ٹیچر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ قبل ازیں مقامی کورونرنے بتایا ہے کہ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن اسکول کے نزدیک سڑک پر اک لاش پڑی دیکھی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ٹیچر کے 911 پر فون کرنے کے سات منٹ کے اندر پولیس موقع پر موجود تھی اور فوراً ہی ملزم کو حراست میں لے لیا تھا۔ شوٹر عمارت میں داخل نہیں ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں زخمی بچوں کو فضائی راستہ سے ہسپتال لے جایا گیا جبکہ خاتون ٹیچر کو ایمبولنس سے ہسپتال ل ے جایا گیا۔ دونوں زخمی بچوں کی عمریں 6۔6 سال ہیں۔ ایک بچہ کی ٹانگ میں اور دوسرے کے پیر میں گولی ل گی تھی۔ ٹیچر کا کندھا زخمی ہوا ہے۔ گولی مارنے والا اور متاثرین سبھی سیاہ فام ہیں۔ اسکول کو فوراً خالی کراکر بچوں کو ایک قریبی چرچ میں پہنچا دیا گیا تھا۔ سالہ رضاکار بروک کی میڈیا میں بے حد تعریف ہورہی ہے جنہوں نے اسکول اور قتل عام کو روکا۔ انہیں ہیرو کہا جارہا ہے۔ انہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کوئی بڑا واقعہ ہونے سے روک دیا اوراس پر قابوپانے میں پوری قوت لگادی۔ امریکہ میں اسکولوں میں فائرنگ کے کئی واقعات ہوچکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Teenager killed father before opening fire at south carolina school in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply