فرانس میں ایک اسکولی بچے کو یہودی ٹیچر پر قاتلانہ حملہ کرنے پر7 سال کی سزا

پیرس: فرانس میں بچوں کی ایک عدالت نے ایک نابالغ کو ایک یہودی استاد پر دھاردار ہتھیار سے حملہ کرنے کے جرم میںسات سال کی سزا سنائی ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق 17 سالہ نابالغ کو فرانس کے جنوبی شہر مارسیلی میں جنوری 2016 میں روایتی لباس میں اسکول جانے کے دوران ایک یہودی استاد کو خنجر گھونپ کر زخمی کرنے کے الزام میں یہ سزا سنائی گئی ہے۔
پراسیکیوٹر براکس رابن کے مطابق حملے کے بعد نابالغ نے جس کی کم عمری کے باعث شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی، بتایا کہ اس نے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق والشام(داعش) کے نام پر یہ واردات انجام دی تھی۔ اس کردنژاد ترک نابالغ کی عمر حملے کے وقت 15 سال تھی۔ اسے دہشت گردانہ واقعہ کے ساتھ قتل کی کوشش کا مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔ اس حملے کے فوراً بعد یہودی فرقہ کے سربراہ نے تمام یوہدیوں کو حکم دیا تھا کہ وہ سڑک اور گلی کوچوں میںاحتیاطی تدابیر کے طور پر سر پر کیپا اوڑھ کر جانا ترک کر دیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Teenager jailed for seven years for attack on jewish teacher in france in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply