فرانس میں دہشت گردانہ حملہ کا منصوبہ بنانے کے شبہ میں کمسن لڑکی گرفتار

لندن: فرانس میں دہشت گردانہ حملہ کرنے کی منشا رکھنے والی ایک سخت گیر نظریات والی نابالغ لڑکی کو پولیس نے پیرس کے دوردراز علاقے سے گرفتار کیا ہے۔
مقامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق 16 سالہ یہ لڑکی ملک میں دہشت گردانہ حملے کرنے کا خطرناک نظریہ رکھتی ہے اور دہشت گرد نیٹ ورک سے اس کاتعلق ہونے کا شبہ ہے۔ تحقیقات میں شامل ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ اس کے خلاف آن لائن ذرائع سے دہشت گرد انہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ ملزمہ کو گزشتہ ہفتے جمعرات کو دارالحکومت کے دور دراز علاقے میلون سے گرفتار کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس لڑکی نے ٹیلی گرام میسیجنگ سروس پر دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور حملے کے لئے اکسانے والے کئی پیغام پوسٹ کئے تھے جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Teenage girl suspected of plotting attack arrested in france in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply