شوہر نے ٹیچر بیوی اور ایک طالبعلم کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کر لی

سان برنارڈنو: امریکی جنوبی کیلی فورنیا کے سان برنارڈنو شہرمیں ایک شخص اس سے الگ رہنے والی بیوی کے پرائمری اسکول کے کلاس روم میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں اس کی بیوی اور ایک9سالہ طالبعلم ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کے بعد اس شخص نے اپنے بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔ اس کی بھی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ اس فائرنگ میں ماری گئی عورت معذور بچوں کی استاد تھی اورجس وقت فائرنگ ہوئی وہ کلاس روم میں بچوں کو پڑھا رہی تھی۔
فائرنگ کی زد میں دو طالب علم بھی آ گئے جس سے ایک کی موت ہو گئی جبکہ دوسرے زخمی طالب علم کا علاج سپتال میں چل رہا ہے۔ بیوی کے قتل کرنے کے بعد شخص نے خود کو بھی گولی مار لی جس سے اس کی موت ہو گئی۔ فائرنگ کا یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق پیر کو صبح تقریباً ساڑھے دس بجے ہوا۔ پولیس کے سربراہ جاروڈ برگان نے کہا کہ لاس اینجلس میں 65 میل دور مشرق سان برنارڈنو میں نارتھ پارک پرائمری اسکول میں فائرنگ واضح طور پر قتل۔خود کشی کا واقعہ تھا۔
امریکہ میں اسکول کے احاطے میں بندوق کے تشدد کے بہت سے واقعات میں یہ سب سے نیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کی شناخت 53 سالہ سیڈرک اینڈرسن کے طور پر ہوئی ہے جواپنی بیوی کارین الین اسمتھ سے ایک ڈیڑھ ماہ پہلے الگ ہوا تھا۔ فائرنگ کی زد میں آئے طالب علم کارین کے پیچھے کھڑے تھے۔آٹھ سالہ طالب علم جوناتھن مارٹنیج کی موت ہو گئی جبکہ ایک دوسرے طالب علم کا علاج استپتال میں چل رہا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ نو سالہ اس طالب علم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Teacher boy die when husband opens fire in california class in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply