سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی تارکین وطن نے اپنے اہل و عیال کووطن واپس بھیجنا شروع کر دیا

حیدر آباد: سعودی عرب میں یکم جولائی سے تارکین وطن پر ماہانہ” معاوضہ مکلف “ کی ادائیگی کو لازمی بنا دینے کے باعث وہاں ملازمت کر رہے متعدد ہندوستانیوں نے اپنے اہل و عیال کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ سعودی عرب میںبیوی بچوں کواپنے ساتھ رکھنے والے اب ہر ماہ 100ریال فی کس کے حساب سے ادائیگی کرنے کے پابند ہوں گے۔
اس سے ہندوستانی تارکین وطن پر زبردسر مالی بوجھ پرے گا اور اس اضاف خرچ کو برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے اس لیے انہوں نے اپنے اوپر انحصار کرنے والے بچوں کو وطن واپس بھیجنے کا ہی فیصلہ کر لیا۔ متعدد ہندوستانی اس اعلان کے ہوتے ہی اپنے اہل و عیال کو وطن واپس بھیج چکے ہیں۔ایک ہندوستانی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے اس نئے قانون نے تمام مردوں کو زبردستی کنوارہ بنا دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taxed indians return from saudi in droves in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply