تنزانیہ میں بس ٹرک ٹکر میں 26ہلاک

ڈوڈوما: تنزانیہ میں ایک سڑک حادثہ میں ایک منی بس اور ٹرک کے درمیان راست ٹکر میں کم ا زکم26افراد ہلاک اور9دیگر زخمی ہو گئے ۔ملک کے ٹریفک پولس کمانڈر فارچوناٹوس موسیلیمو کے مطابق ہفتہ کی رات جنوبی قصبہ مکورانگا میں ہوئے اس حادثہ میں ہلاک ہونے والوں میں 12خواتین اور7بچے شامل ہیں۔مشرقی افریقہ کے اس ملک میں سڑک حادثات روز مرہ کا معمول بن گئے ہیں۔
اور ایک اندازے کے مطابق تنزانیہ میں خستہ حال اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور ٹریفک قوانین کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کے باعث سالانہ9ہزار افراد سڑک حادثات میں ہلاک ہوتے ہیں۔
گذشتہ سال بھی جو بڑے حادثات ہوئے ان میںایک حادثہ میںجو مئی2017 میں ہوا تھا ایک اسکول بس ایک گہری کھائی میں جا گری تھی جس میں 33طلبا سمیت36افراد ہلاک ہوئے تھے۔
تنزانیہ کے صدر جان ماگوفولی نے کہا کہ وہ اس تازہ سڑک حادثہ پر بہت غمزدہ ہیں اور غم کی اس گھڑی میں وہ ہلاک شدگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tanzania traffic collision leaves at least 26 dead 9 hurt in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply