افغانستان میں فضائی حملہ میں 11طالبان ہلاک

کابل: افغانستان کے شمال مشرقی صوبہ تخار میں ایک فضائی حملہ میں کم ا زکم11طالبان دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک شدگان میں طالبان کا ایک ضلع سربراہ بھی شامل ہے۔افغان نیشنل آرمی کے 209شاہین کور نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ یہ فضائی حملہ تخار کے خواجہ بہاءالدین ضلع میںکیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ طالبان کے ضلع سربراہ کی شناخت مولوی انصار اللہ کے طور پر کی گئی ہے۔
بیان مٰن مزید باتای گیا کہ سیکورٹی فورسز کے فضائی حملے میں کم ا زکم6طالبان باغی زخمی بھی ہوئے۔تاہم ابھی حکومت مخالف انتہاپسند گروپوں بشمول طالبان نے اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیںکیا ہے۔تخار افغانستان کے نسبتاً پر سکون صوبوں میں سے ایک ہے جہاں طالبان حکومت کے خاتمہ کے بعد سے شاذ و نادر ہی کوئی دہشت گردانہ کارروائی ہوتی ہے۔

Title: talibans shadow district chief among 11 killed in takhar airstrikes | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply