طالبان کے سب سے سینئر لیڈروں میں سے ایک خصوصی فوجی کارروائی میں مارا گیا

کابل: افںاگستان کے مشرقی لغمان صوبہ میں ایک خصوصی فوجی کارروائی کے دوران طالبان گروہ کے نہایت سینیئر لیڈروں میں سے ایک ہلاک ہو گیا۔ صوبائی گورنر کے ترجمان نے تصدیق کی کہ یہ طالبان لیڈر جس کا نام ناصر احمد ہے گذشتہ شب لغمان کے قرغئی میں ایک فوجی کارروائی کے دوران مارا گیا۔
ناصر احمد سڑک کنارے کئی بم دھماکے کرنے اور کئی دہشت گردانہ حملے اور دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتا رہا ہے ۔جس میں افغان نیشنل آرمی کے 201سیلب کور پر میزائل حملے بھی شامل ہیں۔گزشتہ ماہ بھی ناصر کو زندہ یا مردہ گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کی گئی تھی لیکن وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Talibans most senior leader killed in east of afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply