طالبان کا فوجی کمیشن سربراہ افغان فوج کی کارروائی میں مارا گیا

علامتی/تصویر سوشل میڈیا
کابل: شمال مشرقی افغانستان کے بدخشاں صوبہ میںافغان فوج کی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والوں میں طالبان گروپ کے فوجی کمیشن کاسربراہ بھی شامل ہے۔
ویں شاہین کور آف افغان ملٹری کے مطابق شمال میں واقع اورگو ڈسٹرکٹ میں فوجی کارروائی کے دوران طالبا ن کے جو 6طالبان ہلاک ہوئے ہیں ان میں طالبان کے فوجی کمیشن سربراہ مولوی حمید اللہ بھی شامل ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کے دوران تین انتہا پسند زخمی بھی ہوئے ۔یہ فوجی کارروائی صوبہ میں انتہاپسندوں کی سرکوبی کے لیے کی جارہی ہے۔