افغان فوج کی کارروائی میں طالبان کا فوجی کمانڈر سمیت دو ہلاک

کابل: طالبان کا ایک سینیئر لیڈر ،جو دولت آباد علاقہ میں گروپ کا فوجی کمانڈر تھا،فریاب صوبہ میں ایک فوجی کارروائی کے دوران ہلاک ہو گیا۔

شمال میں افغان فوج کی209ویں شاہین کور نے کہا کہ سینیئر طالان لیڈر فیروزی گاؤں میں اسپیشل فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہو گیا۔ ذریعہ نے مزید کہا کہ طالبان لیڈر کا ایک دوسرا ساتھی بھی اس کارروائی مٰن مارا یا جبکہ کم ا زکم چھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم حکومت مخالف گروپوں بشمول طالبان نے اس رپورٹ پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔فریاب شمالیافغانستان میں نسبتاً زیادہ شورش زدہ علاقہ ہے جہاں حکومت مخالف مسلح انتہا پسند بشمول طالبان کچھ دور دراز کے اضلاع میں بہت سرگرم ہیں اور اکثر و بیشتر بغاوت اور دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Talibans district military commission chief killed in faryab province in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment