مزید فوج بھیجی تو افغانستان امریکہ کے لیے قبرستان بن جائے گا:طالبان کا ٹرمپ کو انتباہ

کابل: طالبان نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں مزید امریکی فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مسٹر ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد فوری طور پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کو انتباہ دیا کہ اگر افغانستان میں مزید امریکی فوجیں بھیجی گئیں اور موجود فوج کو واپس نہ بلایا گیا تو افغانستان امریکہ کا قبرستان بن جائے گا۔افغانستان میں جنگ جاری رکھنے کی بجائے امریکی صدر کو اپنے فوجیوں کے یاہں سے انخلا کی بابت سوچنا چاہیے۔
طالبان کے ترجمان نے کہا کہ جب تک افغانستان میں ایک بھی امریکی فوجی رہے گا، اس کے خلاف ہمارے جنگجو اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ مسٹر ٹرمپ نے کل کماندڑ انچیف کے طور پر اپنے پہلے باقاعدہ خطاب میں کہا تھاکہ وہ افغانستان سے امریکی فوجیں واپس بلانے کے بجائے اب وہاں مزید کئی ہزار امریکی فوجی بھیجیںگے۔کیونکہ ابھی اگر امریکی فوج کو وہاں سے واپس بلایا گیاتو ایک بار پھر دہشت گردوں کو وہاں واپس آنے اور پیر جمانے کا موقع مل جائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban warns afghanistan will become graveyard for us after trump clears way for more troops in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply