حکومت افغانستان نے ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

کابل: حکومت افغانستان نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے کہ نوبل انعام یافتہ و بچیوں کے تعلیم کے حق کے لیے لڑنے والی ملالہ یوسف زئی پر 2012میںقاتلانہ حملہ کا حکم دینے والے پاکستانی طالبان لیڈر ملا فضل اللہ جمعرات کو امریکی ڈرون حملے میں مارا جا چکا ہے۔

افغان وزار ت دفاع نے کہا کہ فضل اللہ شمالی کونار میں ایک حملہ میں مارا گیا۔فضل اللہ کو2013میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

امریکی حکام کے مطابق اسی وقت سے ملا فضل کئی اہم ا مریکی و پاکستانی اہداف پر حملوں کا حکم دیتا رہا ہے۔اس میںپشاور کے اس آرمی پبلک اسکول پر دسمبر 2014کا حملہ بھی شامل ہے جس میں151لوگ بشمول 139اسکولی بچے شامل ہیں مارے گئے تھے۔اس سال ملالہ یوسف زئی 9اکتوبر2012کو حملے کے بعد پہلی بار اس سال پاکستان واپس آئی تھیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban terrorist who ordered attack on malala yousafzai confirmed dead in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply