طالبان کے خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والا اہم کمانڈر ہلاک

کابل:افغانستان کے لغمان صوبہ میں افغان سلامتی دستوں کے ساتھ ایک مسلح تصادم میں طالبا ن کا ایک اہم کمانڈر،جو خود کش حملوں کی منصوبہ بندی کا ماہر تھا، مارا گیا۔افغان انتیلی جنس ، نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی (این ڈی ایس) نے بتایا کہ ملا عبد الصبور نام کے اس کمانڈر کے ساتھ تین دیگر انتہا پسند بھی مارے گئے۔
این ڈی ایس نے ایک بیان میں کہا کہ جس وقت افغان سلامتی دستوں نے کارروائی کی تو اس وقت ملا عبد الصبور لغمان صوبہ کے بد پاخ ضلع کے سیطان گم شیدان گاو¿ں میں اپنے11ساتھی طالبان کے ساتھ ایک خود کش حملہ کا منصوبہ بنا رہا تھا۔این ڈی ایس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس کارروائی میں ہلاک ہونے والوں میں ایک اور طالبان انتہا پسند کی شناخت ملا اللہ گل کے طور پر ہوئی ہے۔
اس تصادم کے بعد سلامتی دستوں کو جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود ، بارودی سرنگیں اور دیگر جدید ہتھیار پڑے ملے۔

Title: taliban suicide attacks organizer killed in laghman province | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply