جنوبی قندھار میں افغان سیکورٹی فورسز کے کارروائی میں32طالبان ہلاک

قندھار: افغانستان کی سیکورٹی فورسز کی دہشت گردی مخالف کارروائی کے دوران جنوبی قندھار کے مختلف علاقوں میں کم از کم32انتہا پسند ہلاک اور 18دیگر زخمی ہو گئے۔وزارت دفاع کے ایک بیان کے مطابق اس مسلح تصادم کے دوران سیکوٹی فورسز نے کم ا زکم2انتہا پسندوں کو زندہ بھی پکڑ لیا۔
جنوب مشرقی پٹکیکا صوبہ میں ایک علیحدہ کارروائی میں پانچ انتہا پسند ہلاک اور 7دیگر زخمی ہو گئے۔وزارت نے مزید بتایا کہ پکتیا کے سید کرم ضلع میں ایک کارروائی کے دوران تین انتہا پسند ہلاک اور ایک دوسرا زخمی ہو گیا۔افغان فورسز نے مغربی افغانستان کے ہرات صوبہ کے شیندند اور گزرا اضلاع میں بھی کارروائی جاری رکھی جہاں ایک انتہا پسند مارا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: taliban suffer heavy casualties in kandahar in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply