طالبان کے حملے میں31افغان فوجی ہلاک

کابل: عید الفطر کے موقع پر ہونے واے سیز فائر میں توسیع کے لیے حکومت کی درخواست خارج کر تے ہوئے طالبان انتہاپسندوں نے مغربی بدغیس صوبہ میں دو چوکیوں پر حملہ کر کے 31افغان فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

بدغیس میں صوبائی کونسل کے سربراہ عبد العزیز بیگ نے کہا کہ طالبان دہشت گردوں نے پہلے دونوں چوکیوں پر حملہ کیا اور پھر بالا مرغاب ڈسٹرکٹ میں تازہ کمک کے طور پر پہنچنے والی اضافی فورس پر گھات لگا کر حملہ کر دیا۔

مسٹر بیگ نے کہا کہ کثیر تعداد میں طالبان مختلف سمتوںسے فوجی مورچوں کو ٹوٹ پڑے او ر انتہائی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہا ں تعینات فوجیوں کو نہایت بے رحمی سے ہلاک کر یا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان انتہاپسندوں کا بھی جانی اتلاف ہوا ہے لیکن وہ ہلاک شدگان کی تعداد نہیں بتا سکتے۔مسٹر بیگ نے بتایا کہ ایک علیحدہ رپورٹ کے مطابق اسی صوبہ طالبان نے ایک مقامی پولس چوکی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس میں ایک پولس اہلکار ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ واردات آب کماری ڈسٹرکٹ میں ہوئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban strikes afghan army checkpoints killing 30 troops in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply