جنگ کے خاتمہ کی ڈیڈ لائن پر امریکہ سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا: طالبان

کابل: امن مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے طالبان اور امریکی خصوصی ایلچی برائے افغانستان زلمی خلیل زاد کے درمیان تین روزہ اجلاس کسی نتیجہ یا معاہدے کے بغیر ختم ہو گیا۔

طالبان نے یہ بات امریکی سفیر کے اس اعلان کے ایک روز بعد کہی ہے جس میں انہوں نے 17سالہ جنگ کے خاتمہ کے لیے اپریل 2019 کوڈیڈ لائن بتایا ہے۔

واضح ہو کہ 2014میں جب سے ناٹو نے افغانستان میں فوجی کارروائیاں باقاعدہ طور پر روکی ہیں ملک کی صورت حال بہت خراب ہو گئی ہے کیونکہ طالبان نے جن کا امریکی فوج نے2001میں تختہ پلٹ دیا تھا پھر سے شرعی قوانین کا نفاذ کرنے کے لیے جنگ چھیڑ دی ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان کے سخت گیر لیڈران گذشتہ ماہ کے دوران پچھلے ہفتہ دوسری بار امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمی خلیل زاد سے قطر میں تنظیم کے سیاسی مرکز میں ملاقات کر چکے ہیں۔

یہ ابتدائی مذاکرات تھے اور کسی معاملہ پر کوئی معاہدہ نہیں کیاگیا۔ اسی دوران3 طالبان لیڈروں نے یہ بتایا کہ امریکہ کی مقرر کرد ڈیڈ لائن کو طالبان رہنماو¿ں نے تسلیم نہیں کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban say no pact struck with us over deadline to end war in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment