طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قطر میں خفیہ امن مذاکرات شروع؟

لندن: برطانیہ کے روزنامہ گارجئین نے گمنام ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ طالبان اور حکومت افغانستان کے درمیان ستمبر سے ہی خفیہ امن مذاکرات پھر شروع ہو گئے اور دونوں نے قطر میں تبادلہ خیال کے دو دور بھی مکمل کر لیے۔
طالبان نمائندے کے حوالےسے گارجیئن نے لکھا ہے کہ ایک سینیئر امریکی سفارت کار کی موجودگی میں قطر میں، جہاں اس انتہا پسند گروپ کا سفارتی دفتر ہے، یہ مذاکرات ہوئے ہیں۔
مذاکرات میں افغان طالبان کے بانی ملا محمد عمر ، جو 2013میں انتقال کر گئے،کے بھائی ملا عبد المنان بھی موجود تھے۔افغانستان کی حکومت کے کسی اعلیٰ افسر کی جانب سے فوری طور سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban restart secret peace talks with afghanistan in qatar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply