افغان طالبان نے امریکی و آسٹریلیائی یرغمالوں کی نئی ویڈیو جاری کی

کابل:افغان طالبان نے آج ایک ویڈیو جاری کیا جس میں ایک امریکی اور ایک آسٹریلیائی یرغمال اپنے ملک کی حکومتوں سے رہائی کےلئے طالبان سے بات چیت کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔ ان یرغمالیوں کی شناخت کابل کی امریکی یونیورسٹی کے ٹیچر کیون کنگ اور ان کے آسٹریلیائی ساتھی ٹیموتھی ویکس کے طورپر ہوئی ہے۔ان دونوں کو گزشتہ سال اگست میں یونیورسٹی کمپلکس کے قریب سے اغوا کرلیا گیا تھا۔
ستمبر میں ،پینٹاگن نے کہا تھا کہ امریکی فوج نے دونوں یرغمالیوں کو بچانے کی کوشش میں ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا تھا لیکن وہ وہاں نہیں ملے۔.بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو 16جون کا ہے جس میں دونوں یرغمالی اپنے اپنے ملکوں کی حکومتوں سے اپنی رہائی کے بدلے طالبانی قیدیوں کو سوپنے کی درخواست کررہے ہیں۔ اس ویڈیو کو طالبان کے ترجمان کی طرف سے جاری کیا گیاہے اور سوشل میڈیاویب سائٹوں پر نشر کیا گیا ہے۔تاہم آزادانہ طورپر اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban releases new video of us australian hostages in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply