خوست کی مسجد میں کیے گئے بم دھماکے میں طالبان ملوث نہیں: ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا بیان

کابل: افغانستان میں سرگرم انتہا پسند گروپ طالبان نے جنوب مشرقی خوست صوبہ میں ہلاکت خیز بما دھماکے میں اپنا ہاتھ ہونے کی تردید کی۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیاکہ یہ حملہ طالبان کو بدنام کرنے کے لیے دشمن حلقہ نے کیا ہوگا۔
واضح ہو کہ اتوار کی سہ پہر میں افغانستان کے جنوب مشرق میں واقع صوبہ خوست کی ایک مسجد میں زبردست خود کش دھماکہ میں کم ا زکم17افراد ہلاک اور درجنون زخمی ہو گئے تھے۔
یہ دھماکہ یعقوبی علاقہ کی حدود میں ایک مسجد کو نشانہ بنا کر اس وقت کیا گیا جب لوگوںکی ایک بڑی تعداد ووٹر کارڈ لینے وہاں پہنچی ہوئی تھی۔صوبائی محکمہ صحت عامہ ڈائریکٹر حبیب شاہ نے 17لاشیں اور کم ا زکم34زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیے جانے کی تصدیق کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban rejects involvement in the deadly mosque bombing in khost in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment