افغانستان میں پانچ طالبان اپنی ہی بچھائی بارودی سرنگ دھماکہ میں ہلاک

کابل : شمالی کندوز صوبہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگ کی زد میں آکر کئی طالبان ہلاک یا زخمی ہو گئے۔

شمال میں تعینات افغان فوج کے 209ویں شاہین کور نے کہا کہ یہ دھماکہ دشت آرچی ڈسٹرکٹ میں ہوا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پل مومن گاو¿ں میں جو آئی ای ڈی بچھایا گیا تھا اس میں دھماکہ ہو گیا اور پانچ طالبان ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔

سلامتی دستوں کے اہلکاروںکو نشانہ بنانے کے لیے طالبان اور دیگر انتہا پسند اکثر آئی ای ڈی کو اپنے اسلحہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔اور پھر اس کو دھماکے سے اڑا دیتے ہیں لیکن عام طور پر ان دھماکوں میں عام شہری ہی نشانہ بنائے جاتے ہیں۔

یو این اسسٹنس مشن ان افغانستان (یوناما) نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2018کے پہلے ششماہی میں 1692شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban militants suffer heavy casualties after blow by own ied in kunduz in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply