سخت معرکہ کے بعد طالبان نے خماب ڈسٹرکٹ فتح کر لیا،گھمسان کے رن میں37افغان سپاہی اور 10طالبان ہلاک

کابل: قندوز کے صوبائی اہلکاروں کے مطابق افغانستان کے شمال میں طالبان انتہاپسندوں نے افغان سلامتی دستوںپر علیحدہ حملے کر کے کم از کم37افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

قندوز صوبہ کے صوبائی کونسل کے سربراہ محمد یوسف ایوبی نے کہا کہ طالبان انتہا پسندوں نے پہلا حملہ دشتی آرچی ڈسٹرکٹ میں چوکی پر کیا جس میں وہاں تعینات سلامتی دستوں کے کم زکم 13اہلکار ہلاک اور15دیگر زخمی ہو گئے۔

اس حملہ کا سیکورٹی فورسز نے بھی جواب دیا اور شب بھر جاری رہ کر پیر کی صبح ختم ہوا۔ دریں اثنا جوزجان صوبہ کے پولس سربراہ جنرل فقیر محمد جوزجانی نے کہا کہ طالبان نے خماب ضلع فتح کر لیا۔

طالبان انتہاپسندوں نے مختلف سمتوں سے ضلع پر چڑھائی کر کے افغان فوجوں کو شہری ہلاکتوں کو ٹالنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے واپس جانے پر مجبورکر دیا۔

جوزجانی نے کہا کہ طالبان سے زبردست جنگ ہو رہی تھی اور ہم نہیں چاہتے تھے کہ شہریوں کے مکانات تباہ ہوں یا کوئی شہری ہلاک یا زخمی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ زبردست فائرنگ کے تبادلہ میں کم ا زکم8پولس اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

جبکہ سات طالبان انتہاپسند ہلاک اور 8زخمی ہوئے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قندوز اور جوزجان صوبوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

سمن گان صوبہ کے صوبائی ترجمان صادق عزیزی نے کہا کہ طالبان نے دار سوف ڈسٹرکٹ میں مقامی افغان پولس اور حکومت حامی ملیشیا کے14اہلکاروں کو ہلاک اور چھ کو زخمی کر دیا۔عزیزی نے مزید بتایا کہ پیر کی صبح ہونے والے اس تصادم میں تین طالبان انتہاپسند ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban militants overrun khamab district in jawzjan province in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply