طالبان نے کئی بسوں اور کاروں سے200مسافروں کو اتار کر 16کو ہلاک اور باقی کو یرغمال بنا لیا

کابل:طالبان نے منگل کے روز شمالی افغانستان میں کئی بسوں کو روک کر دو سو مسافروں کو اتار کر ان میں سے16کو ہلاک کر کے باقیوں کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے۔کندوز صوبہ کے گورنرکے ترجمان سید محمود دانش نے کہا کہ طالبان نے ان مسافروں میں سے16کو قطار میں کھڑا کر کے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
پولس کمانڈر شیر عزیز کماول نے بتایا کہ 17مسافر ہلاک ہوئے۔ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ طالبان نے ایک چوکی قائم کر کے منگل کو منھ اندھیرے ادھر سے گذرنے والی تمام بسوں اور گاڑیوں کو روکنا شروع کر دیا اور ان میںسے مسافروں کو اتار کر قیدی بنا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
اس اہلکار نے اپا نام صیغی راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ طالبان نے 3بسوں اور تین وینوں اور کچھ دیگر کاروں کو روک لیا۔سرکاری اہلکار کے مطابق طالبان انتہا پسندوں نے 230مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا لیکن بعد میں ان میں سے 45مسافروں کو انہوں نے جانے دیا۔
لیکن کندوز پولس کے ترجمان ہجرت اللہ اکبری نے کہا کہ طالبان نے تقریباً185مسافروں کو بسوں سے اتار اتھا۔لیکن ان میں سے150کو چھوڑ کر باقی35کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔اس سے قبل طالبان انتہا پسندوں نے کندوز صوبہ کے ایک سینیئر پولس افسر کو اس وقت اغوا کر لیا جب وہ اپنی کار سے ایک شاہراہ سے گذر رہے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban militants kidnap nearly 200 of passengers near kunduz city in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply