کابل میں طالبان کا انٹلی جنس ایجنسی کی عمارت اور تھانہ پر حملہ، تین ہلاک، 35 زخمی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پرطالبان کے حملوں میں دو حملہ آوروں سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 35 دیگر زخمی ہو گئے۔ عوامی صحت کی وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ کابل کے بیرونی کنارے پر واقع انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر میں طالبان کے دہشت گردوں کے حملے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔
اس کے علاوہ محکمہ پولیس کے دفتر میں ہوئے حملے میں کم از کم 35 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک سیکورٹی افسر نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کابل میں دومقامات پر حملہ ہوا ہے۔ 111 ویں کور کے کمانڈر عبدالنصیر ضیاء نے بتایا کہ دو دہشت گرد انٹیلی جنس ایجنسی کی عمارت میں گھسے، ان میں سے ایک نے دھماکہ کرکے خود کو اڑا لیا اور دوسرا دہشت گرد سیکورٹی فورسز کی گولی کا شکار ہو گیا۔
اس درمیان طالبان نے افغانستان میں مختلف مقامات پر حملوں کی ذمہ داری لی ہے۔ طالبان کے ایک ترجمان نے کہا کہ دارالحکومت کابل میں انٹیلی جنس سروس سینٹر، پولیس کی عمارت اور فوج کی بھرتی مرکز کو ہدف بنا کر حملہ کیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban militants attack security sites in kabul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply