افغانستان کے ہلمند میں کئی طالبان لیڈران سمیت36دہشت گرد مارے گئے

کابل: افغانستان کی وزارت دفاع کے مطابق ننگر ہار صوبہ میں افوج کے آپریشن شاہین25-میں گذشتہ24گھنٹے کے دوران 31داعش انتہاپسندوں کی ہلاکت کے بعد جنوبی افغانستان کے شورش زدہ صوبہ ہلمند میں فوجی کاروائی میں کم ازکم 36 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ہلاک شدگان میں کئی طالبان لیڈران بھی شامل ہیں۔ وزارت دفاع کے مطابق جو طالبان لیڈران مارے گئے ہیں ان میں صور گل اور صفات کے نام سے معروف ملا عصمت نام کا طالبان لیڈر بھی شامل ہے۔وزارت نے مزید بتایا کہ ان فضائی حملوں میں کم از کم8باغی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban leaders among 36 killed in latest airstrikes in helmand in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply