طالبان لیڈر مولوی نیک محمد کے 10انتہا پسند امن عمل میں شامل

کابل: افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کو اس وقت زبردست تقویت پہنچی جب طالبان کے ایک بڑے لیڈر مولوی نیک محمدکے ساتھ کم از کم10انتہاپسندوں نے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں امن عمل میں شمولیت اختیار کرلی۔
صوبائی حکومت میڈیا کے مطابق صوبائی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کی جاری امن مساعی کے باعث اسماعیل عرف فواد قیادت والے انتہا ہسندوںکے گروہ نے امن عمل میں شامل ہونا منظور کر لیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان انتہا پسندوں نے خوگیانی علاقہ میں امن عمل میں شمولیت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا کچھ اسلحہ اور گولہ بارود بھی مقامی حکام کے حوالے کر دیا۔ان انتہا پسندوں نے جو اسلحہ حکام کے حوالے کیا ان میں 5اے کے47رائفلیں ، دو پستولیں، ایک راکٹ لانچر،چھ دستی بم اور ایک مواصلاتی آلہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban leader mawlavi nik mohammads 10 insurgents join peace process in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment