افغان جنگ ناٹو فوج کے مکمل انخلا کے بعد ہی ختم ہو گی:طالبان لیڈرمولوی اخون زادہ

کابل: طالبان لیڈر مولوی حبیبة اللہ اخون زادہ نے کہا ہے کہ امریکی فوج کی تعداد میں اضافہ کر کے افغانستان میں جاری طویل جنگ ختم نہیںہوگی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس وقت تک جنگ جاری رکھنے کا عہد کیا جب تک کہ افغانستا ن سے ناٹو فوج نہیں چلی جاتی۔ مولوی اخون زادہ کا یہ پیغام حسب معمول ہر سال کی مانند عید الفطر سے عین قبل جاری کیا گیا ہے۔
اس سال کے پیغام میں انتہا پسند لیڈر نے اپنا موقف کچھ اور سخت کر دیا۔اس پیغام مٰن یہب ھی کہاگیا ہے کہ افغان حکومت اتنی بدعنوان ہے کہ زیادہ عرصہ تک نہیں ٹک سکتی۔ پیغام میں 1992کے خطوط پر، جب افغانستان سے کمیونسٹ حکومت اکھاڑ پھینکی گئی تھی، افغانستان میں ایک اور خانہ جنگی کا انتباہ دیاگیا ہے۔اس خانہ جنگی میں50ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban leader afghan war will end only when nato leaves in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply