طالبان کا آپریشن منصوری کے عنوان سے غیر ملکی افواج پر خود کش حملوں کا اعلان

کابل: دہشت گردوں کے گروپ طالبان نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی افغانستان میں افغان اور غیر ملکی فوجوں کے خلاف روایتی، گوریلا جنگ اور خودکش حملوں کو انجام دے گا۔ اس آپریشن کو آپریشن منصوری کانام دیا گیا ہے جو طالبانی لیڈر اختر محمد منصور کے نام پر رکھا گیا ہے جس کی گزشتہ سال امریکی ڈرون حملے میں موت ہو گئی تھی۔ طالبان نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ ان نئے حملوں میں سرکاری فوجوں کو نشانہ بنایا جائے گا، فوجیوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ زندہ پکڑ کر انہیں یرغمال بھی بنایا جائے گا۔تاہم اس دوران یہ خیال رکھا جائے گا کہ عام شہریوں کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہ پہنچے۔ بیان کے مطابق آپریشن منصوری کا نصب العینغیر ملکی اور افغان فوجوں پر حملے، ان کے انٹیلی جنس ڈھانچے کو منہدم کرنا اور مواصلات کے نظام کو تباہ کرنا ہے۔ اس دوران روایتی حملوں، گوریلا تکنیک، تسلسل سے حملوں ، اندرونی خلفشار اور طاقتور دھماکوں کا سہارا لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے طالبان کے دس خودکش کمانڈو زنے شمالی افغانستان کے مزارِ شریف میں فوج کے ایک ٹھکانے پر ہلاکت خیز حملہ کیا تھا جس میں کم از کم 135 فوجیوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس حملے کے بعد وزیر دفاع اور فوجی سربراہ نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا تھا۔ امریکی اندازہ کے مطابق افغان فوج کا اس وقت ملک کے 60 فیصد سے کم علاقہ پر کنٹرول ہے لیکن طالبان حملوں میں اس کے ہزاروں فوجیوں کی موت ہو چکی ہے۔ اگرچہ طالبان اب بھی کسی نئے علاقہ پر کنٹرول کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اس ماہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر نے افغانستان کادورہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سال 2017 افغانستان کے لئے بہت تباہ کن ثابتہوگا۔ اس سال فروری میں افغانستان میں امریکی فوجوں کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے کہا تھا کہ طالبان کے ڈھانچے کو تباہ کرنے کے لئے انہیں مزید بین الاقوامی فوج کی ضرورت ہے۔ اس وقت افغانستان میں نیٹو کی قیادت میں تقریبا 8500 امریکی فوجی تعینات ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban launches operation mansoori vows more attacks in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply