مغربی افغانستان میں طالبان کے حملے میں 29افغان کمانڈوز ہلاک

ہرات: سرکاری ذرائع کے مطابق مغربی افغانستان میں طالبان کے گھا ت لگا کر کیے گئے ایک حملہ میں کم ا زکم29افغان چھاپہ مار ہلاک ہو گئے۔

صوبائی گورنر عبد الغفور مالک زئی نے کہا کہ انتہاپسندوں نے طالبان کے گڑھ بدغیس صوبہ کے ابکا ماری ڈسٹرکٹ میں خصوصی دستوں کے سپاہیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا ۔

دیگر سلامتی دستوں سے کوئی رابطہ کیے بغیران چھاپہ ماروں کو ہیلی کاپٹر سے وہاں اتارا گیا تھا۔ ان کمانڈوز کے اترتے ہی طالبان نے انہیں چاروں طرف سے گھیر لیا ۔

فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا جو کئی گھنٹے جاری رہا۔ذرائع کے مطابق بد بختی سے ان میں سے 21مارے گئے اور کچھ یرغمال بنا لیے گئے۔

بدغیس صوبائی کونسل کے سربراہ عبد العزیز بیک نے گھات لگا کر کیے گئے اس حملہ میں مارے جانے والوں کی تعداد 29بتائی ہے۔کیونکہ جن سپاہیوں کو گرفتار کیا گیا تھا ان کا بھی قتل کر دیا گیا۔

اس سے قبل یہ تعداد 20بتائی گئی تھی ۔بیک نے بتایا کہ ایک کاروائی کے لیے پڑوسی صوبہ غور سے چار ہیلی کاپٹروں میں 40کمانڈوز کو لایا گیا تھالیکن جیسے ہی وہ وہاں اترے ان پر اندھاندھ فائرنگ شروع ہو گئی جس میں سے صرف11کو ہی زندہ بچایا جا سکا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban kill more than 29 afghan commandos officials in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.