طالبان کے حملے میں ایک جج اور 8افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک

کابل:افغانستان میں بم دھماکے اور نا معلوم افراد کی فائرنگ میں ایک جج اور بگرام ایئربیس کے 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور پانچ دیگر شدید زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبہ پروان کے ضلع بگرام میں بندوق برداروں کا یہ حملہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی کے لیے بگرام جارہے تھے۔
واضح رہے کہ بگرام ایئر بیس افغانستان میں سب سے بڑا امریکی فوجی اڈہ ہے۔دوسری طرف صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں بم دھماکے کی وجہ سے ایک جج ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بم جج کی گاڑی میں نصب تھا جس کے پھٹنے کے باعث جج اور تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔
جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں جج کی موت واقع ہوگئی۔تاحال ان حملوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔ تاہم ماضی میں متعدد بار افغان طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے ہیں۔اس لیے شک کی سوئی ادھر ہی رخ کرتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban kill 8 afghan guards working at us base in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply