افغانستان : طالبان کے حملے میں30پولس جوان اور جوابی کارروائی میں17انتہاپسند ہلاک

کابل: ملک کے مغربی صوبہ فراہ میں طالبان انتہاپسندوں کے یکے بعد دیگرے کئی حملوں میں کم ا زکم30پولس اہلکار اور جوابی کارروائی میں17طالبان انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔

موصول اطلاعات کے مطابق یہ حملے بدھ کو رات دیر گئے فرة صوبہ کے خاک سفید ضلع میں کیے گئے۔صوبائی کونسل کے رکن داد اللہ قانی نے جمعرات کے روز بتایا کہ خاک سفید میں واقع ایک پولس چوکی پر طالبان نے بدھ اور جمعرات ی درمیانی شب میں اچانک چڑھائی کر دی اور چار گھنٹے تک خونریزی کرتے رہے۔

کابل میں قانون ساز سمیع اللہ شمیم نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولس کمانڈر عبد الجبار بھیاس حملہ میں ہلاک ہو گئے۔

چار گھنٹے سے زائد دیر تک حملے کرنے کے بعد طالبان بھاری مقدار میں اسلحہ بارود لے کر اور جوابی کارروائی میں مارے گئے اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کرفرار ہو گئے۔شمیم نے کہا کہ پولس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس میں17طالبان ہلاک ہو گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban kill 30 policemen in west province in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment