طالبان انتہا پسندوں نے ہلمند میں متعدد مسافروں کا اغوا کر لیا

ہلمند: طالبان انتہا پسندوں نے راہ چلتی بسوں اور گاڑیوں کو جبراً رکوا کر مسافروں کو اغوا کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنوبی افغانستان کے شورش زدہ ہلمند میں متعد مسافروں کو اغوا کر لیا۔
اغوا کی یہ واردات منگل کی صبح گریشک ڈسٹرکٹ میں ہوئی جہاں طالبان انتہا پسندوں نے مسافروں سے بھری ایک بس سمیت کئی گاڑیوں کو زبردستی روک کر مسافروں کو اتارلیا۔ اور ان مسافروں کو کسی نامعلوم مقام پر لے گئے۔
فوری طور یہ معلوم نہیں ہوکس ہے کہ طالبان انتہاپسدوں نے کتنے مسافروں کو یرغمال بنایا ہے۔دوسری جانب طالبان نے بھی ابھی تک اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔طالبان انتہا پسند حالیہ ہفتوں میں ملک گیر پیمانے پر بے پناہ اغوا کی وارداتیں انجام دے چکے ہیں اوراغوا کی وارداتوں کا یہ سلسلہ دراز ہی ہوتا جا رہا ہے۔
گروپ کا دعویٰ ہے اس کے انتہاپسند شاہراہوں پر سفر کرنے والے سیکورٹی عملہ اور حکومتی افسران کو اغوا کرتے ہیں۔ گذشتہ ماہ کندوز صوبہ میں اغوا کی ایک بڑی واردات، جس میں185مسافروں کو اغوا کر لیا گیا تھا، انجام دینے کے بعد سے اغوا کی زیادہ تر وارداتیں شمالی افغانستان میں انجام دی جارہی ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban kidnap scores of passengers from helmand province in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply