طالبان نے مزید بس مسافروں کو اغوا کر لیا

 کابل: طالبان نے افغانستان کے صوبہ جندوز میں ایک شاہراہ سے ایک بار پھر متعد مسافروں کو اغوا کر لیا۔ یہ واردات بدھ کو صبح ہوئی جس میں طالبان انتہا پسندوں نے کندوز ۔تخار شاہراہ پربندوق کی نال پرایک بس کو روکا اور مسافروں کو اغوا کر کے لے گئے۔
صوبائی پولس ترجمان محفوظ اللہ اکبری نے کہا کہ اس بار تقریباً47مسافروں کو کندوز کے ملراغی گاو¿ں کے قریب اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ تخار صوبہ جارہے تھے۔ اس سے قبل ایک مقامی افسر نے بتایا تھا کہ 30افراد کو یرغمال بنایا گیا ہے لیکن طالبان انتہا پسندوں نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Title: taliban kidnap more passengers from kunduz highway | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply