قندوز میں طالبان کمانڈر سمیت 19دہشت گردہلاک

کابل:افغانستان کے شمالی قندوز صوبے میں ایک بڑے طالبان کمانڈر قاری ذبیح اللہ سمیت 19دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔یہ اطلاع کل افغانستان کے وزارت داخلہ نے دی۔ افسروں نے بتایا کہ یہ سبھی طالبان دہشت گرد کل قندوز صوبے میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے۔
افسروں نے بتایا کہ قندوز صوبے کا یہ تشدد خان اواد اور چاردارا ضلع میں ہوا۔افسروں کے مطابق طالبان دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی دستوں کی کارروائی جاری ہے۔ قاری ذبیح اللہ طالبان کا خطرناک کمانڈر تھا جو اپنی موت سےپہلے کئی بڑی کارروائیاں انجام دے چکا ہے۔
ان کارروائیوں میں سکیورٹی اہلکاروں پر بموں سے حملے بھی شامل تھے ۔تاہم ابھی اس ہلاکت کے حوالے سے طالبان نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban key commander among 19 killed in n afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply