طالبان اور داعش کے دہشت گردوں نے افغانستان میں 35شہریوں کو یرغمال بنالیا

دوبئی: شمالی افغانستان کے جوزجان صوبے سے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) اور طالبان کے دہشت گردوں نے 35 شہریوں کو اغوا کر لیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق آئی ایس اور طالبان دونوں نے صوبہ کے کوش ٹیپا اور رخاب اضلاع کے بیچ راستوں پر چوکیوں کی تعمیر کی ہے۔ دونوں دہشت گرد تنظیم ایک دوسرے کے ساتھ تعلق رکھنے کے الزام پر لوگوں کو گرفتار کر لیتے ہیں۔
حال ہی میں، دونوں تنظیموں نے 35 شہریوں کو یرغمال بنایا ہے۔ افغان نیشنل آرمی کی 209 ویں شاہین کور کے پریس آفیسر نصر اللہ جمشیدی نے کل اس واقعے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اپنے روایتی گڑھ سے آگے بڑھ کر شمال کے پرامن علاقوں تک پھیل گیا ہے جہاں وہ نوجوانوں کو اپنی تنظیم میں شامل کرر ہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban is abduct 35 civilians in afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply