طالبان کے یرغمال نے اغوا کنندگان کی ہی اسٹین گن سے 7انتہا پسندوں کو ہلاک کر کے خود کو آزاد کرا لیا

کابل: مقامی حکام کے مطابق طالبان انتہا پسندوں کو ایک عام شہری کو اغوا کرنا اس وقت بہت بھاری پڑا جب اس نے انتہاپسندوں کی قید سے آزاد ہونے سے پہلے کم ا زکم7انتہا پسندوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پکتیکہ کے گورنر کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق اغوا شدہ شخص کا تعلق سروبی ڈسڑکٹ سے تھا ۔ اس کی شناخت افغان لوکل پولس(اے ایل پی)فورسز کمانڈر دریا خان کے بھائی اول خان کے طور پر کی گئی ہے۔ دریا خان نے کہا کہ طالبان اس کے بھائی کو طالبان کے غیر جمہوری گورنر کے سامنے پیش کرنے کے لیے لے جارہے تھے اور راستے میں ہوائی فائرنگ بھی کرتے جارہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بھائی نے گومال شہر پہنچتے ہی فوری کارروائی کی اور جس وقت طالبان انتہاپسند کسی معاملہ پر تبادلہ خیال کرنے میں مصروف تھے اول خان نے ان میںسے ایک کی اسٹین گن چھینی اور ان پر اندھادھند فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔
اس فائرنگ میں سات انتہا پسندوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ 18دیگر زخمی ہو گئے۔ دریں اثنا گورنر کے دفتر سے جاری بیان مین کہا گیا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد اس سے زیادہ ہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban hostage kills 7 militants injures 18 more in paktika province in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply