افغانستان میں طالبان نے یرغمال بنائے گئے235دیہاتیوں کو رہا کر دیا

مزار شریف: افغانستان کے شمالی صوبہ سر اے پال میں طالبان نے ایک گاؤں پر حملے کے بعد یرغمال بنائے گئے 235 دیہاتیوں کو رہا کر دیا ہے۔ صوبائی گورنر ظہیر ودات نے بتایا کہ طالبان نے مرزا اولانگ گاؤں کے 235 دیہاتیوں کو،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، یرغمال بنا لیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ رہا شدہ دیہی سر اے پال بخیر و عافیت شہر آ گئے ہیں تاہم مزید کچھ دیہی اب بھی طالبان کے قبضے میں بتائے جاتے ہیں۔
اضافی سیکورٹی فورسز کے وہاں پہنچنے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورس گاؤں پر دوبارہ کنٹرول کے لئے مہم شروع کریں گے۔ طالبان نے اواخرہفتے میں گاؤں پر حملہ کرکے وہاں زبردست خونریزی مچائی تھی۔اس ہلاکت خیز واردات میں 50 مقامی لوگ اور طالبان مارے گئے تھے۔صوبائی گورنر کے ایک ترجمان ذبیح اللہ امانی نے کہا کہ مقامی بزرگوں اور صوبائی اہلکاروں کی ثالثی سے یہ رہائی عمل میںآسکی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban frees 235 villagers in northern afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply