خونریز معرکہ کے بعد طالبان نے افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے ایک ضلع پر قبضہ کر لیا

کابل: طالبان انتہاپسندوں نے گذشتہ ماہ اپنے موسم جنگ کا آغاز کرتے ہوئے کئی روز کے خونریز معرکے کے بعد افغانستان کے دور افتادہ صوبہ بدخشاں میں ضلع کوہستان پر قبضہ کر لیا۔نسبتاً گرم موسم شروع ہوتے ہی سرگرم ہوتے ہی حالیہ ہفتوں کے دوران پورے افغانستان میں جگہ جگہ لڑائیاں ہوتی رہیں جس سے کئی علاقوں میں حکومتی سلامتی دستے دباو¿ میں رہے اور اکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی و ضلع کونسل انتخابات خطرے میں پڑ گئے۔ صوبائی پولس ترجمان ثناءاللہ روحانی کے مطابق بدخشاں کے دارالخلافہ فیاض آباد کے شمال میں واقع ضلع کوہستان اس لیے سرکاری فوج کے ہاتھوں سے نکل گیا کیونکہ سلامتی دستوں کو بر وقت تازہ کمک نہیں پہنچ سکی۔فیض آباد کے تیشکان ضلع میں کئی فوجی چوکیوں پر بھی انتہاپسندوں نے، جو عالقہ میں دباو¿ بڑھا رہے ہیں ، قبضہ کر لیا ۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ سیوکرٹی فورسز کے 15اہلکار ہلاک اور 14دیگر زخمی ہو گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban fighters seize district in northern afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment