طالبان نے ملا منصور کی موت کی تصدیق کر کے ہیبت اللہ کو نیا سربراہ مقرر کر لیا

کابل: طالبان نے امریکی ڈرون حملہ میں تنظیم کے امیر ملا اختر منصور کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مولوی ہیبت اللہ آخون زادہ کو اپنا سربراہ بنانے کا اعلان کر دیا۔ طالبان کے بیان کے مطابق قیادت کونسل کے اراکین نے اتفاق رائے سے مولوی آخون زادہ کو ملا منصور کا جانشین منتخب کر لیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سراج الدین حقانی اور ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کو گروپ کا نائب امیر مقرر کیا گیا ہے۔ملا منصور سنیچر کی سہ پہر میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ان کی گاڑی کو نشانہ بنا کر کیے گئے ڈرون حملہ میں ہلاک ہو گئے تھے۔
اس سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ حقانی دہشت گرد نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی اور ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب ملا منصور کے ممکنہ جانشین ہیں۔اس انتخاب سے پہلے طالبان نے ایک اور بیان جاری کر کے کہا تھا کہ اس کے امیر ملا منصور کی ہلاکت سے طالبان کی بغاوت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: taliban confirms leaders death announce haibatullah as new chief in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply