افغانستان کے بغلان صوبہ میں طالبان کمانڈر سمیت19ہلاک

کابل: افغانستان کے شمالی بغلان صوبہ میں ،جو نسبتاً پرسکون صوبہ ہے،مسلح تصادم میں کم ا زکم 19افراد ہلاک یا زخمی ہو گئے۔ ان میں مقامی طالبان کمانڈر ز اور سلامتی دستوں کے اہلکاربھی شامل ہیں۔

شمال میں افغان فوج کے 209ویں شاہین کور کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لکان گاؤں میں سلامتی دستوں کے ساتھ تصادموں کے دوران 6انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ مسلح تصادم نوید15آپریشنز کے جزو کے طور پر جاری فوجی کارروائی کے دوران ہوئے۔ 209ویں شاہین کور کے مطابق ہلاک شدگان میں شامل طالبان کے مقامی کمانڈر کی شناخت قاری جاوید کے طور پر کی گئی ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تصادموں میں کم ا زکم11طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban commanders security personnel among 19 killed wounded in baghlan clashes in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply