افغان فوج کی کارروائی میں طالبان کمانڈر سمیت تین انتہاپسند ہلاک

کابل: افغانستان کے شمالی صوبہ فریاب میں افغان کمانڈوز کی کارروائی میں طالبان گروپ کا ایک مقامی کمانڈر اور اس کے کچھ ساتھی ہلاک ہو گئے۔

شمال میں افغان فوج کی209ویں شاہین کورپس کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغان کمانڈوز نے فریاب صوبہ کے گرزی وان علاقہ میں کارروائی کی تھی جس میں تین انتہاپسند ہلاک ہوگئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ان ہلاک شدگان کی شناخت ہو گئی ہے جن میںایک مقامی طالبان کمانڈر ہے۔ 209ویں شاہین کورپس نے یہ بھی بتایا کہ دو دیگر انتہاپسند اسی کارروائی میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکومت مخالف مسلح انتہا پسند گروپوں بشمول طالبان نے ابھی تک ان خبروںپر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban commander and his comrades killed in faryab province in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment