افغان فوج کے شب خون میں طالبان کمانڈر سمیت5انتہاپسند ہلاک

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان فو ج نے شب خون مار کر کم از کم 5طالبان انتہا پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک شدگان میں طالبان کا ایک کمانڈر بھی شامل بتایا جاتا ہے۔

صوبائی حکومت کے میڈیا دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ خوگیانی ڈسٹرکٹ میںمنگل اور بدھ کی درمیانی شب میںکیا گیا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان انٹیلی جنس ،نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کی اسپیشل فورسز نے ڈسٹرکٹ کے نقار خیل علاقہ میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کیا تھا۔

جس میں ایک کمانڈر اور اسکے ساتھی مارے گئے۔ اس کارروائی کے دوران ایک مشتبہ انتہاپسند پکڑا بھی گیا ۔ اس پر الزام ہے کہ اس کے حکومت مخالف مسلح انتہا پسندوں سے ربط ضبط ہے۔اس کارروائی میں سلامتی عملہ اور مقامی رہائشیوں کا کوئی جانی اتلاف نہیں ہوا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban commander and his 4 comrades killed in nangarhar night raid in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply