ننگر ہار صوبہ میںافغان فوج کی کارروائی میں چار طالبان ہلاک

کابل: افغانستان کے مشرقی ننگر ہار صوبہ میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی اور اسپیشل آپریشنز فورسز آف دی افغان انٹیلی جنس کی کارروائی میں کم از کم چار طالبان ہلاک ہو گئے۔صوبائی حکومت کے میڈیا دفتر سے جاری ایک بیان مں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی بدھ کو رات دیر گئے خوگیانی کے وزیر علاقہ کی حدود میں کی گئی۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ فائرنگ میںطالبان کا ایک مقامی کمانڈر بھی ، جس کی شناخت عبداللہ عرف مظلوم یار کے طورپر کی گئی ہے۔اس کارروائی کے دوران طالبان باغیوں کا کثیر مقدار میں اسلحہ بارود بھی تباہو گیا ۔صوبائی حکومت کے مطابق اس کارروائی کے دوران ہونے والی گرفتاریوں میں متعدد مشتبہ لوگ بھی حراست میں لے لیے گئےا ور اب ان سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

Title: taliban commander among 4 killed in nds special forces night raid | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply